کورونا

بلوچستان میں کورونا کے پھیلائو کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ (عکس آن لائن)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 4اعشاریہ 75 فیصد رہی، دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 7اعشاریہ67 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ روز بلوچستان میں کوروناکے 1030ٹیسٹ کئے گئے جن میں 49 میں وائرس کی تصدیق ہوئی بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں 955 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 29 کا رزلٹ مثبت آیا یوں کوئٹہ میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 3 فیصد رہی۔کیچ میں کورونا کے10 اور پنجگور میں چار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے خضدار، نصیر آبا د ، جعفر آباد، چاغی، لورالائی اور گوادر سے کورونا کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا بلوچستان کے 24اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ روز کورونا کے دو مریضوں کا انتقال بھی ہوا یوں بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 294 ہوچکی ہے ، بلوچستان میں کورونا کیفعال کیسز کی تعداد 1068ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں