واشنگٹن(عکس آن لائن)عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے باور کرایا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے امریکی رپورٹ میں کوئی ثبوت اور کوئی معلومات شامل نہیں ہے۔امریکی چینل کے نامہ نگار برائے قومی سلامتی امور کے مطابق خاشقجی رپورٹ میں کوئی قابل ذکر شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ نامہ نگار نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ شواہد نہیں بلکہ انٹیلی جنس کے تجزیے پر مبنی ہے۔ادھر سی بی ایس چینل کی خاتون نامہ نگار کا کہنا تھا کہ خاشقجی قتل رپورٹ میں معلومات اور شواہد کے بغیر قیاس آرائیاں شامل ہیں۔دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے باور کرایا کہ مملکت کی حکومت سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے جرم کے حوالے سے کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مندرجات کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر انسانی نصب العین کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک پختہ عزم رکھتے ہیں، بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائیٹی
- یوکرین بحران کے حل کے لئے چین اور برازیل کی طرف سے پیش کردہ اتفاق رائے کی حمایت اور شمولیت کے لئے مزید ممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں، چینی مندوب
- اقوام متحدہ، چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا عالمی دن منانے کی تجویز منظور
- مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں،دفتر خارجہ
- چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط