لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس میں ”ریپ آرڈیننس ”انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے ”ریپ آرڈیننس ”پر تاریخی پیشرفت سے متعلق کہا کہ حوا کی بیٹیوں کی حرمت پامال کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے، آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا دی جائے گی جبکہ جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں بھی دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کی ترقی ہم سب کیلئے قابل تقلید مثال ہے، وزیر اعظم
- پلاسٹک بیگز کا استعمال ممنوع، صرف 75 مائیکرون بیگز چلے گا،مریم اورنگز
- غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعظم
- ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کو مستقل سیل کرنے کا حکم
- وفاقی وزرا محسن نقوی اور چودھری سالک حسین کی اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات