لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ اسکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور 20 سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہوگا،دوسرا اور تیسرا میچ20 اور 22دسمبر کو شیڈول ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چا ئنہ میڈ یا گروپ کی جانب سے انٹیگوا اور باربوڈا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو میڈیا آلات کا عطیہ
- چینی وزارت خا رجہ کی جا نب سے برطانیہ میں چینی شہریوں کی گرفتار ی کی مخا لفت
- تائیوان کی”جعلی جمہوریت اور اصل علیحدگی” کی چال بین الاقوامی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتی، چینی میڈ یا
- ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال ایندھن کی کمی کے باعث بند ہونے کا خدشہط