عائشہ فاروقی

بھارت کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے انتخاب پر سوالات جنم لیتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے انتخاب پر سوالات جنم لیتے ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ چارٹر کی مکمل نفی کر رہا ہے اور بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر کورونا وبائ کے باوجود زندگی تنگ ہے۔

بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس گٹھ جوڑ اقلیتوں کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

بابری مسجد آر ایس ایس کے بڑھتے اثرورسوخ کی زندہ مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں تمام ہمسایہ ممالک سے الجھ رہا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں کورونا وبائ اور دوطرفہ تعلقات پر بات کی گئی۔

روسی ہم منصب کو وزیراعظم کے ڈیٹ ریلیف کی تجویز سے بھی آگاہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی صدارت کیلئے ترکی کے والکن بوزیر کی حمایت کرتا ہے۔ جبکہ پاکستان حوثی ملیشیا کی طرف سے خمیث مشیط میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں