اداکارہ سارہ خان

2020نے ہم سب کو اللہ پر توکل کرنا سکھایا ہے، سارہ خان

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ 2020نے ہم سب کو اللہ پر توکل کرنا سکھایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ہم جو بھی پلان کر لیں لیکن آخر میں وہی ہوگا جو رب العزت کی مرضی ہوگی اور اس وقت نے ہمارا اپنے رب پر توکل اور مضبوط کردیا ہے ۔ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’’ثبات ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں