دفعہ370اور35اے پر سمجھوتہ ناممکن :مظفر احمد شاہ

دفعہ370اور35اے پر سمجھوتہ ناممکن :مظفر احمد شاہ

سرینگر//  عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر احمد شاہ نے کہا ہے کہ دفعہ370اور35(اے) کے معاملے پر کوئی بھی سودا بازی قابل ِ قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے نام پر اُنہیں آئندہ نسلوں کا سودا کرنا منظور نہیں ۔

بی جے پی اور ان کے کچھ زرخرید اپنی پوری قوت کے ساتھ5 اگست 2019کے نریندر مودی کے غیر آئینی غیر جمہوری اور غیر قانونی فیصلہ پر جموں کشمیر کے لوگوں کی منظوری کی مہر مثبت کرنے کی جان تھوڑ کوشش میںجھٹے ہوئے ہیں۔سابقہ منتریوں اور موجودہ منتریوں کی ایک فوج کو بی جے پی اور آر ایس ایس نے اس کام کے لئے انہیں پورے جموں کشمیر میں پھیلا دیا ہے۔

اِن کی تمام کوششوں کے باوجود جموں اور کشمیر کے لوگوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ایسے فرقہ پرست طاقتوں کو جموں کشمیر میں کسی بھی حالت میںپنپنے نہیں دیا جائے گا۔اور انہیں باری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔اِن باتوں کا اظہار اے این سی کی سنیئر نائب صدر و پی اے جی ڈی کی ایپکس کمیٹی کے ممبر مظفر شاہ نے آج سویبوگ باڈگام میں الائنس کی طرف سے اے این سی کے امید وار نذیر احمد وانی عرف جاوید اقبال کی طرف سے ب±لائے گئے حاکر ملہ کے اجلاس میںلوگوں کی بھاری بھیڑ میں کیا۔

مظفر شاہ نے مزید کہا کہ کیا ہمیں تعمیر و ترقی کے نام پر آئندہ نسلوں کاسودا کرنا ہے یا اِن فرقہ پرست طاقتوں کو دوٹوک جواب دینا ہے کہ تعمیر و ترقی کے نام پر جموں کشمیر اور لداخ کا بٹوارہ نامنظور ہے 35(اے) اور370کی پوزیشن پر سودا بازی نا منظور ہے ۔ہمارے بقا اور ہمارے تشخص کی بے حرمتی نا منظور ہے اور مذہب کے نام پر بٹوارہ نا منظور ہے ۔اس لئے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام پیپلز الائنس کے امید واروں کو باری اکثریت سے کامیاب کرنا ہم سب کا فرض اولین ہیں ۔اے این سی سنیئر نائب صدر نے مذید کہا کہ جن پارٹیوں کے عہدداراں آزاد امیدواروں یا الائنس مخالف پروپاگنڈہ میں مولوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہم امید رکھتے ہیں کہ ایسے لوگ جہاں جہاں بھی الائنس مخالف کاروائیوں میں شامل ہے ان سے جموں کشمیر کے عوام اور ہماری آئندہ نسلوں کی مستقبل کے ساتھ اور ہماری زمینوں اور نوکریوں کے ساتھ بی جے پی اور آر ایس ایس کے منصوبہ کو کامیاب بنانے کا زمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ابھی بھی وقت ہے وہ ان جموں کشمیر دشمن کاروائیوں سے باز آئیں ۔اس موقہ پر اے این سی کے امیدوار نذیر احمد وانی اور اے این سی کے لیڈراں راہی ریاض احمد اور بشیر احمد پہلوان نے بھی ختاب کیا۔اس موقہ پر عوام کی بھاری تعداد نے ہاتھ اٹھا کر عہد کیا کہ وہ بھاری اکثریت سے علاقہ سوبوگ سے الاینس کے اے این سی امیدوار نذیر احمد وانی عرف جاوید اقبال کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.