(Zarb-e-Kaleem-113) (ادبیات) Adabiat

ادبیات

عشق اب پیروی عقل خدا داد کرے
آبرو کوچہ جاناں میں نہ برباد کرے

کہنہ پیکر میں نئی روح کو آباد کرے
یا کہن روح کو تقلید سے آزاد کرے


 

کہتے ہیں کہ اب ہمیں ادب میں نئی اور زندگی بخش راہیں تلاش کرنی لازم ہیں. گل وبلبل کے افسانے اور وصل وہجر کی داستانیں اور کوچہ معشوق میں رسوائیاں رقیبوں سے لڑائیاں، یہ سب فضول اور بیکار باتیں ہیں. قوم کو اس قسم کی شاعری سے کوئی اخلاقی یا مادی نفع حاصل نہیں ہوسکتا. اب ہمیں چاہیے کہ ہم شاعری کے کہنہ پیکر یاقدیم اسلوب میں نئی روح یعنی نئے تصورات داخل کریں یا قدیم استادوں کی تقلید سے باز آکر، اور اپنی عقل خداداد سے کام لے کر شاعری کی قوم کے حق میں مفید بنائیں.

Comments are closed.

Create a free website or blog at WordPress.com.

Up ↑