ناظرین کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے نئے نعتیہ کلام کو پسند کیااسحاق ڈار
لاہور(یواین پی)معروف شاعر اسحاق ڈارکا نیا نعتیہ کلام ”دنیا تے سوہنا آیا“ریلیز کردیا گیانیا نعتیہ کلام نامور سنگر افضل ماہی اورسنگر فہد علی نے اپنی خوبصورت آواز میں پڑھا نعتیہ کلام ”دنیا تے سوہنا آیا“نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پہ دھوم مچادی اپنے نعتیہ کلام سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے پر معروف شاعر اسحاق ڈار نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ میرا یہ نعتیہ کلام ”دنیا تے سوہنا آیا“یکم رمضان المبارک کو ریلیز کیا گیاریلیز ہوتے ہی ناظرین نے جس پسندیدگی کا مظاہرہ کیا اس سے میری خوشی کی انتہانہیں رہی میں ناظرین کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے نئے نعتیہ کلام کو پسند کیا انشاءاللہ میں اپنے ناظرین کے لئے آئندہ بھی نعتیہ کلام لکھتا رہوں گا