لاہور(یو این پی)تھیٹر کی معروف اداکارہ ارم چوہدری کی تھیٹر ڈراموں میں مقبولیت بڑھ گئی ۔ارم چوہدری نے بتایا کہ وہ ان دنوں فیصل آباد کے تھیٹر ڈرامے میں کام کررہی ہیں اور وہ ان دنوں تھیٹر ڈراموں کے علاوہ نجی سیکٹر میں بننے والے متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کررہی ہیں۔وہ ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ انہیں معیاری اور پرفارمنس والے کردار ملیں۔