IT and Make money at home

3881643_mega

دنیا کتنی بدل گئی ہے۔ جہاں نئ نئ تخلیقات و ایجادات نے انسان کو سہولیات مہیہ کی ہیں تو وہیں نئے شعبے حصولِ روزگار کیلئے وجود میں آگئے اور لوگوں کو نئی جہت سے روشناس بھی کیا جس سے اپنی آمدنی کو بڑھانے کے مواقع فراہم ہوئے۔ نئ رجحانات نے نئی راہیں متعین کی اور نئے نئے طریقے وضع ہوتے چلے گئے۔ کروڑوں افراد دنیا بھر میں اس نئی تبدیلی کو خوش آمدید کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہوتے رہے اسطرح سیکھنے کے عمل کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں کے ماہرین سامنے آتے رہے اور اپنی قابلیت سے نئی جہتوں کا متعارف کروانے میں کامیاب ہوئے اور اپنی مہارت کے بل پر اپنی قابلیت کا لوہا منواتے رہے۔

بیسویں صدی کےاواخرمیں دنیا نے تیزی سے ترقی کی اور جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آکر تہلکہ مچا دیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک کلیدی حثیت رکھتی ہے جسنے دنیا کو ایک گلوبل روم میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ اس وقت دنیا میں انفارمیشن پروفیشنلسٹ کی تعداد لاکھوں میں اور اس سے استعفادہ اُٹھانے والو ں کی تعداد کروڑوں میں ہے جو دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جال دنیا میں انٹرنیٹ (Internet) کی مرہونِ منت ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اربوں ویب سائٹس مختلف موضوعات پر بنائی جاچکی ہیں اور روزانہ کروڑوں کی تعداد میں اضافہ بھی تیزی سے ہورہا ہے۔ بہت سے لوگ انفارمیشن ٹیکنالوجی دلچسپی لیتے ہیں۔. یہ ایک اچھا میدان ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو صرف کمپیوٹر کے ساتھ کام کرنا ہے بلکہ آپ اس کے استعمال سے دوسروں کی مدد بھی کرسکتے ہیں جو کہ اس کا بہت بڑا حصہ ہے۔ یہ میدان بہت بڑا ہے. ایک اے ٹی ایم مشین سے، ایک ویب ماسٹر، ایک ریکارڈ پروڈیوسر، ایک گرافک ڈیزائنر، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، ان تمام لوگوں کا تعلق سے ہے۔ یہ آپ پر انحصار کرتا ہے کہ آ پ اسکو کس طرح اپنی ذاتی ترجیح میں لاکر اس سے کام لیتے ہیں اور دوسروں کو اس سے استعفادہ پہنچاتے ہیں۔

Inf1

آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں شامل ہوکر اپنا بہتر کیرئیر (Career) بنا سکتے ہیں اور اس کے مثبت استعمال کرکے نا صرف اچھا کما سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے علم میں اضافے کے ساتھ ان کو اس میدان میں آگے بڑھنے کے طریقے بتا سکتے ہیں۔ آن لائن اپنا بلاگ بنا کر دوسروں تک اپنی انفارمیشن شئیر کر سکتے ہیں اور اس سے آپ کو معقول رقم بھی مل سکتی ہے اگر ٹارگیٹڈ مارکیٹنگ اور ماہر بلاگرز کے تجربات سے استعفادہ حاصل کیا جائے۔ یہ تو صرف ایک طریقہ ہے جو بہت مقبول ہے۔ آج کل لاکھوں بلاگرز اپنی تحریر کے ذریعے اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں اور داد بھی وصول کرتے ہیں۔ کسی نئے بلاگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلیم کے حصول اور کمانےکے طریقے آپ کے سامنے لانے کی سعی کرونگا۔

علم و ہنر سے روشنی پھیلے گی اور اندھیرے چھٹ جائیں گے۔

2 thoughts on “IT and Make money at home

تبصرہ کریں