BE ROZGARI AUR DEPRATION

بے روزگاری اور ڈپریشن. . . .

پوری دنیا میں چل رہے معاشی بحران کے پیشِ نظر ہر طرف لوگ پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔معاشی بحران کی وجہ سے مہنگائی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لوگ بنیادی ضروریاتِ زندگی حاصل کرنے سے قاصر ہیں، تعشات کی تو بات ہی نہ کیجئے۔بدقسمتی سے پاکستان کی عوام ان مسائل کا کچھ زیادہ ہی شکار ہے۔ ہمارے ملک کے عوام ایک مسئلے سے ابھی نکلنے کی تگ ودومیں ہوتے ہیں کہ ان پر نئے مسائل کا پہاڑ توڑ دیا جا تا ہے۔بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ پانی، بجلی،گیس سے جڑی پریشانیوں کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں لیکن ان مسائل سے اوپر بھی چند مسائل جنھوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔اور اس مسائل میں سبقت لے جانے والا مسئلہ بے روزگاری ہے جس کے ہاتھوں ہمارا ملک اور اس کے غریب عوام بری طرح پٹ رہے ہیں ۔بیروزگاری کا مطلب ہے کہ معاشرے میں ایسے لوگوں کا موجود ہونا جو کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں مگر کام نہ کر رہے ہوں۔ پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ ساتھ افراد کی اپنے کام میں عدم دلچسپی بھی بے روزگاری کا سبب ہے جس کی وجہ کمپنیز پرانے ملازموں کو نکال کر نئے ملازمین رکھ لیتی ہے ایک اندازے کے مطابق 2010ء میں پاکستان میں بیروزگاری کی 15.40%تک پہنچ چکی ہے۔جس میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر غور کیا جائے تو پاکستان کے بڑے شہروں میں، چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کی نسبت بیروزگاری کی شرح زیادہ ہے کیونکہ آج کل لوگ دیہاتوں سے اپنا سب کچھ بیچ کر شہروں میں سہولیات اور روزگاری کی تلاش میں آتے ہیں اور نتیجتاً بے روزگاری کا شکار ہو جاتے ہیں۔بیروزگاری اور اس جیسے دوسرے مسائل نے لوگوں کو ڈپریشن اور ہائی بلڈ پریشرکا مریض بنا دیا ہے۔ان بیماریوں کا شکار وہ لوگ زیادہ ہوتے ہیں جوحال ہی میں بیروزگار ہوئے ہیں کیونکہ ان کی ایک تو ملازمت کے جانے کا دکھ اور دوسرا نئی ملازمت کی تلاش، ایسے میں کوئی بھی شخص اپنے حواص کھو سکتا ہے۔ لیکن ایسے افراد کو ان حالات میں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔اور اپنے پروردگار پر پورا بھروسہ رکھنا چاہیے جس نے ہر جاندار کو رزق دینے کا وعدہ کیا ہے۔کیونکہ ایک مشہور قول ہے کہ ’’ایک دربند تو سودرکھلا‘‘ اس سے پہلے کہ ڈپریشن کے کالے سائے آپ کے دماغ پر چھانے لگیں، خود کو کسی دلچسپ کام میں مصروف کر لیں اور موجودہ حالات کے بارے میں کم سے کم سوچیں۔ہمیشہ خود کو اس بات کی تسلی دیتے رہیں کہ آپ کے لئے بہت سے نئے اور اچھے مواقع موجود ہیں اور نئی ملازمت آپکا انتظار کر رہی ہے بس دیر ہے تو اس کو ڈھونڈنے کی۔ اس کے بعد سنجیدگی سے نئی ملازمت کی تلاش شروع کر دیں۔روزانہ جاب کی تلاش کے لئے ایک ٹائم مقر رکرلیں۔جاب کی تلاش کے لئے مختلف ذرائع کا استعمال کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ جس میں انٹرنیٹ اور اخبار سے جاب سرچنگ اور دوستوں و رشتہ داروں سے رابطہ بہت اہم ہے۔ اس کے علاوہ آجکل بہت سے ملازمت فراہم کرنے والے ادارے بھی کام کر رہے ہیں جو اس سلسلے میں آپ کی مد د کر سکتے ہیں۔جب تک نئی ملازمت نہیں ملتی خود کو فارغ مت رہنے دیں بلکہ اس دوران کرنے کے لئے سب سے بہترین کام انٹرویو کی تیاری ہے اس طرح آپ کا وقت بھی اچھا گزر جائے گا اور نئی ملازمت کے لئے تیاری بھی ہو جائے گی۔ نئی ملازمت کو پانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو بیرونی اور اندرونی طور پر فٹ رکھیں۔اگر آپ کے بیرونی خدوخال اچھے نہیں ہونگے تو اس کی وجہ سے آپ کو کافی دقت ہوسکتی ہے اور اگر آپ خود کو ملازمت کے لئے دماغی طور پر تیار نہیں کریں گے تو ہو سکتا ہے آپ انٹرویو میں رہ جائیں اور ایک اچھا موقع آپ کے ہاتھ سے نکل جائے۔خود کوجاب انٹرویو کے لئے تیار کرنے کا سب سے اچھا طریقہ آپ جاب انٹرویو سے متعلق اپنی معلومات کو بڑھائیں اس کے لئے اگر آپ انٹرویو سے متعلق کتابیں پڑھ سکتے ہیں۔جاب انٹرویو کو خود سے گھر پر پلان کریں اور خود سے سوالوں کے جوابات دیں تاکہ انٹرویو کے ٹائم آپ کنفیوز نہ ہوں۔روزانہ تیس منٹ کی ورزش کو اپنا معمول بنائیں اس سے آپ کا موڈ اچھا رہے گا اور آپ جسمانی طور پر مکمل فٹ رہیں گے۔اور ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ ہمارے حکمران صحیح طور پر معاشی نظام چلائیں تاکہ ادارے بند ہونے کی بجائے اور مزید ترقی کریں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

Published by mianwaliorg

OWNER OF WEBSITE mianwali.org WHICH HOUSES INFORMATION ABOUT MIANWALI AND MIANWALIANS

Leave a comment